اب پتہ چلا اسرائیل کا قبضہ مسلم ممالک پر ہے غزہ پر نہیں، رضا ربانی

سابق چئیرمین سینیٹ، سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ اب پتہ چل گیا کہ اسرائیلی قبضہ غزہ پر نہیں مسلم ملکوں پر ہے۔

رضا ربانی نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس شرمناک مسلم دنیا سے سوال کرتا ہوں کہ وقت کب آئے گا جب مسلم اُمّہ اس جارحیت کے خلاف کھڑی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم اُمّہ اور قیادت خاموش کھڑے رہے اور فلسطین کی ایک نسل ختم ہو گئی، شہریوں، بچوں کا اجتماعی قتل کیا، اپنے دفاع کا نیا ڈاکٹرائن ہے، پہلے سوچتا تھا کہ اسرائیل کا قبضہ غزہ پر ہے لیکن اب باور ہو گیا ہے اسرائیل کا قبضہ مسلم ممالک پر ہے، غزہ پر نہیں۔

سابق چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ مسلم ممالک فلسطین کے لیے ایک فنڈ قائم کریں، اسرائیل کو پاکستانی قوم اس وقت تک تسلیم نہیں کرے گی جب تک یروشلم آزاد فلسطین کا دارالحکومت نہیں بن جاتا، 41 مسلم ممالک کی آرمی کو فلسطینی حکام کے اختیار میں دیا جائے۔

رضا ربانی نے کہا کہ وہ مسلم ممالک جنھوں نے حال میں اسرائیل سے سفارتی تعلقات بنائے وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے اور فلسطین میں قتل روکتے، لیکن اللہ نے انھیں توفیق نہیں دی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو