37 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں 37 ہزار نئے اساتذہ بھرتی کریں گے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہم نے نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے اشتہار دیا تھا، ہزاروں نوجوانوں نے ملازمت کیلئے اپلائی کیا لیکن کورونا کی وجہ سے ٹیسٹ منعقد نہیں ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ان اساتذہ کے ٹیسٹ منعقد کروالیں گے، ہم 37 ہزار ٹیچر بھرتی کریں گے، پی ایس ٹی ٹیچر گریجویٹ ہوگا، ٹیچر کی ٹریننگ کے اخراجات بھی سندھ حکومت برادشت کرے گی اور بعد میں ہم کم شرح تنخواہ سے کاٹیں گے۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سندھ میں 638 اسکول دوبارہ کھولیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو