کرونا وائرس کی وجہ سے کھلاڑی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

پوری دنیا میں کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے دوسری تمام سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ملتوی ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے ملتوی کرنا پڑگئے ہیں۔

ایونٹ کیلئے کئی سال سے تیاری کرنے والے ایتھلیٹس سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے ہی ٹوکیو اولمپیکس کا انعقاد خطرے میں پڑگیا تھا۔ آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد اب برطانیہ نے بھی ایتھلیٹس بھیجنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے رکن ڈک پاونڈ نے بتایا کہ 2020 اولمپکس گیمز ایک سال کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے کہا تھا کہ جاپان نے ایک سال تک گیمز ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی اور آئی او سی نے اس فیصلے کی مکمل تائید کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو