ایچ ای سی مطلوبہ اہداف حاصل نہ کر سکا، کروڑوں ڈالر امداد ختم ہونے کا خدشہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی جانب سے مطلوبہ اہداف حاصل نہ ہونے کے باعث ادارے کی کروڑوں ڈالر امداد ختم ہونے کا خدشہ ہے۔

وزارت تعلیم نے 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالر امداد منسوخی سے بچنے کے لیے ہنگامی مدد طلب کر لی ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کچھ اہداف حاصل کرنے کے لیے 2 ارب 26 کروڑ روپے کا مطالبہ کر دیا ہے جس کی سمری ای سی سی کو ارسال کر دی گئی ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے ای سی سی کو بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایچ ای سی کے بجٹ پر کٹوتی کی جس کے باعث اہداف حاصل نہیں ہوئے۔

سمری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 55 ملین ڈالر کی امداد ملنے کے باوجود ہائر ایجوکیشن کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی، انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ ایسوسی ایشن 218 ملین ڈالر کی امداد منسوخ کر دے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو