افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کرنا چاہتے ہیں، رزاق داؤد

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر نظرثانی کرنا چاہتے ہیں.

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے تقریب کے موقع پر گفتگو کے دوران مشیر تجارت عبدالزاق داد کا کہنا تھا پاکستان کو تجارت ٹرانزٹ اور ٹرانشپمنٹ کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، افغانستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) بھی ہوگا، پاک افغان مذاکرات میں بھارتی اشیاء کی ترسیل کا معاملہ زیرغور نہیں آئیگا۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کو منسلک کرنے کیلیے عالمی اداروں سے معاونت کی کوشش کرنی چاہیئے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم کم ہوا ہے ،جولائی تا نومبر کے اعداد و شمار میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔

اس موقع پر افغان وزیر تجارت کا کہنا تھا افغان صدر نے افغانستان میں پاکستانی سرمایہ کاری کرنے پر زور دیا ہے، افغانستان پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی دینا چاہتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو