سعودی عرب میں میوزک کالج قائم کرنے کے لیے پہلا لائسنس جاری

سعودی حکومت نے پہلی بار موسیقی کا کالج قائم کرنے کے لیے لائسنس جاری کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو سعودی عرب کے وزیر برائے ثقافت بدربن عبداللہ السعود نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دو میوزک کالجوں کے قیام کے لیے لائنسس کے اجرا کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے نجی اور غیر منافع بخش تنظیموں کو ثقافتی شعبے میں مزید ادارے قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔

علاوہ ازیں سعودی وزارت ثقافت آرٹ ریزیڈنسی البلاد کے دوسرے ایڈیشن برائے 2022-2021ء کے لیے بھی تیاریاں کررہی ہے۔ اس پروگروام کے تحت سعودی اور بین الاقوامی فن کاروں، نقاد، محققین اور مصنفین کو سعودیہ مدعو کیا جائے گا۔

وزارت ثقافت کے مطابق سعودی عرب میں ثقافتی مکالمے، تجزیاتی انداز فکر اور مختلف عہد سے تعلق رکھنے والوں کے مابین علمی تجربات کے تبادلے کے لیے ’’البلاد‘‘ کا پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ پروگرام سعودیہ کے وژن 2030ء میں بھی شامل ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو