عوام کیلئے پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے بری خبر

16 دسمبر سے پیٹرول ساڑھے 5 روپے اور ڈیزل ساڑھے 6 روپےفی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژ ن کو بھیجی گئی سمری میں 16 دسمبر سے پیٹرول ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 6روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اس وقت ملک میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 105 روپے 43 پیسے ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو