وزیراعظم کو دیا جانے والا یادگاری میڈل شہری نے پی سی بی کے حوالے کردیا

وزیراعظم پاکستان عمران کو دیے جانے والا یادگاری میڈل شکیل احمد میو نامی شہری نے پی سی بی کے حوالے کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شہری شکیل احمد میو کا شکریہ ادا کیا۔ ساوتھ ایشیاء میں کرکٹ کے گولڈن جوبلی ایئرزمکمل ہونے پر بھارتی کپتان کپل دیو اور پاکستانی کپتان عمران خان کو میڈل دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم عمران خان کا یادگاری میڈل شکیل احمد میو نامی شہری کو بہت خراب حالت میں ملا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے عمران خان کا یادگاری میڈیل پی سی بی گیلری میں آویزاں کردیا۔

کرکٹ بورڈ سربراہ احسان مانی کا کہنا ہے کہ شکیل احمد میو نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے، شکیل احمد میو کا کہنا ہے کہ وہ پندرہ سال سے یادگاری سکے، نوٹ اور ٹکٹس جمع کررہے ہیں۔ آٹھ دس پہلے انہیں یہ میڈل کہیں سے ملا تھا۔ اس وقت یہ بہت خراب حالت میں اس کی صفائی کرنے کے بعد کندہ نام سامنے آئے تو اس کی بیک گراؤنڈ جاننے کی کوشش کی جس کے تحت ایک بھارتی کلب کی جانب سے 1987ء میں یہ میڈل دونوں ملکوں کی ٹیم کے کپتانوں کو اعزازی طور پر دئیے گئے تھے۔

اس کی اہمیت کے پیش نظر اس کو پی سی بی تک پہنچانے کا ارادہ کرلیا تھا۔ اب ایک دوست کی وساطت سے پی سی بی حکام سے ملاقات ممکن ہوئی۔ خوشی ہے کہ یہ میڈل بورڈ کے میوزیم کی زینت بنے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو