امریکی میڈیا کیلئے کام کرنے والی خاتون صحافی زیر حراست

چینی حکام نے امریکی میڈیا کے لئے کام کرنے والی ایک خاتون صحافی کو قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام پر حراست میں لے لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق چینی شہری Haze Fan کو پیر کے روز اُن کے گھر سے سادہ کپڑوں میں ملبود سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بیجنگ نیشنل سیکیورٹی بیورو نےچین کے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں چینی شہری فین کےخلاف لازمی اقدامات اٹھائے گئے اور فی الحال تفتیش اور قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

امریکی میڈیا ادارے کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خاتون اسٹاف کے لئے فکرمند ہیں اور مزید معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو