عالمی عدالت نے رفیق الحریری پر حملے کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنادی

عالمی عدالت نے لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق الحریری پر خودکش حملے کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

نیدرلینڈز میں قائم اقوام متحدہ کے ایک ٹریبونل نے لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق الحریری اور دیگر 21 افراد کے قتل میں ملوث حزب اللّٰہ کے ایک رکن کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

57 سالہ سلیم ایاش کو عالمی عدالت نے 18 اگست کو قتل اور دہشتگردی کے الزامات پر مجرم قرار دیا تھا۔

سلیم ایاش طویل عرصے تک روپوش تھا اور ان کی غیر حاضری میں نیدرلینڈ میں قائم خصوصی ٹریبونل نے اسے رفیق حریری اور دیگر 21 افراد کو خودکش حملے میں قتل کرنے کا قصوروار قرار دیا تھا۔

رفیق الحریری 2005ء میں ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو