‘سوئٹزرلینڈ اسکیئنگ سے 50 ارب ڈالرز کماتا ہے، ہمارا شمالی علاقہ دو گنا بڑا ہے’

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جتنی سیاحت ملک میں آج ہورہی ہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غیرمنظم سیاحت سے ملک کو نقصان ہوا، سیاحتی مقامات اور ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مری کے سیاحتی مقام پر بغیر منصوبہ بندی کے عمارتیں کھڑی کی گئیں، سیاحتی مقامات صاف ستھرے ہوں گے تو سیاح زیادہ آئیں گے اور جتنی سیاحت ملک میں آج ہورہی ہے تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ موبائل فون سے بھی سیاحت کو فروغ ملا، لوگ سیاحتی مقامات پر جا کر تصاویر بناتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ڈالتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ اسکیئگ سے سالانہ 50 ارب ڈالرز کماتا ہے، ہمارا شمالی علاقہ سوئٹزرلینڈ سے دو گنا بڑا علاقہ ہے۔

خیال رہے کہ ہر سال ملکی شمالی علاقہ جات میں ہزاروں مقامی و غیرملکی افراد سیر و سیاحت کیلئے رخ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی جریدے فوربز نے پاکستان کو 2020ء میں سیاحت کے لیے دنیا کے 10 پسندیدہ ملکوں میں بھی شامل کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو