مریم نے لاہور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 13 دسمبر کو لاہور کے جلسے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر حق اور سچ پر کھڑے لوگوں نے قرارداد پاکستان منظور کی تھی، اسی مقام پر حق اور سچ پر کھڑے ہو کر آپ ان شاء اللہ ایک نئی تاریخ رقم کریں گے۔

مریم نے کہا کہ 13 دسمبر جلسے کا نہیں، فیصلے کا دن ہے، گھروں سے نکلیں، بھرپور آواز اٹھائیں اور اپنے فیصلے پر مہر تصدیق ثبت کر دیجئے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ نے 13 دسمبر کو لاہور کے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کررکھا ہے جبکہ جنوری کے پہلے ہفتے میں لانگ مارچ کا بھی ارادہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا رہے ہیں۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت اب تک نہیں دی ہے جس کے بعد تصادم کا خطرہ پیدا ہوتا نظر آرہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو