بھارتی کسان رہنماؤں نے احتجاج کے اگلے مرحلے کا اعلان کر دیا.

بھارتی کسان رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ احتجاج کےاگلے مرحلے میں ہائی ویز بنداور ریلوے پٹریوں کو جام کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج بھارت میں کسانوں کے احتجاج کا 15 واں روز ہے، کسانوں نے احتجاج تیز کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کو 10 دسمبر تک زرعی قوانین ختم کرنے کے لیے وقت دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب سے کسانوں کے مزید قافلے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، کسانوں نے14 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دی رکھی ہے۔

بھارتی کسان تین زرعی قوانین کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو