مشیر برائے قومی سلامتی امور معید یوسف کا بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا جس دشمن سے ہم نمٹ رہے ہیں وہ ایک ملک نہیں بلکہ ایک مافیا بن گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی نیٹ ورک نے مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے خلاف جعلی مظاہرے کروائے اور نئی دہلی میں بیٹھ کر سینکڑوں جعلی ویب سائٹس بنائیں۔ بھارتی نیٹ ورک نے عالمی نشریاتی اداروں کو بھی استعمال کیا اور یورپی یونین کا جعلی لیٹر ہیڈ استعمال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے عالمی قوانین توڑے اور جرائم کا ارتکاب کیا، جس دشمن سے ہم نمٹ رہے ہیں وہ ایک ملک نہیں بلکہ ایک مافیا بن گیا ہے۔
وزیرخارجہ اور مشیر قومی سلامتی نے اقوام متحدہ اور یورپی پارلیمنٹ کے پلیٹ فارمز کے غلط استعمال پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ڈس انفو لیب نے ہمارے موقف کی تائید کرکے اس پر مہر لگادی. انڈین کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پراپیگنڈے کے نیٹ ورک سے پردہ اٹھایا. جھوٹے پراپیگنڈے کا مقصد یورپی یونین اور عالمی برادری کو گمراہ کرنا تھا. یورپی پارلیمنٹ کی جعلی آن لائن میگزین بنائی گئی جو بھارت سے چل رہی تھی. بھارت جعلی این جی اوز کے ذریعے اپنا پراپیگنڈا آگے بڑھاتا رہا.