ٹیکس گزاروں کو تاریخ گزرنے کے بعد بھی گوشوارے داخل کرانے کی اجازت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو تاریخ گزرنے کے بعد بھی سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی قانون کے مطابق سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت ہے تاہم وہ جتنا جلد ممکن ہو اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کر لیں، دیر سے گوشوارے فائل کرنے والے پرقانوناً جرمانہ بھی اسی حساب سے عائد ہو گا۔

واضح رہے ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لیے 8 دسمبر کے بعد بھی بغیر جرمانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت دی تھی جس کے لیے آن لائن یا مینوئل طریقہ سے متعلقہ فیلڈ دفتر کو تاریخ میں توسیع حاصل کرنے کے لیے 8 دسمبر تک درخواست جمع کرانا ضروری تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو