جنرل اسمبلی میں پاکستان کی امن، تخفیف اسلحہ و دیگر 4 قراردادیں منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پاکستان کی امن، تخفیف اسلحہ و دیگر 4 قراردادیں منظور کرلیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تخفیف اسلحہ سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ 4 قراردادیں منظور کر لیں جو پاکستان کی بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر امن و سلامتی کی کوششوں کا اعتراف ہے۔ ان قراردادوں کی حمایت جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ کمیٹی کے 193 ممبران نے کی جنہوں نے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان قراردادوں کو منظور کیا۔

4 قراردادوں میں سے 3 قراردادیں علاقائی تخفیف اسلحہ، علاقائی اور ذیلی علاقائی سطح پر روایتی اسلحے کے کنٹرول کے ساتھ ساتھ علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات (سی بی ایم)کو فروغ دینے سے متعلق تھیں جبکہ پاکستان کی پیش کردہ چوتھی قرارداد غیرجوہری ریاستوں کے لیے امن و سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق تھی۔

سفارتی عملہ نے کہا دنیا کے متعدد خطوں خصوصاً جنوبی ایشیا میں عدم اعتماد میں اضافے اور بڑھتی کشیدگی کے نتیجے میں امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کیلیے تخفیف اسلحہ کے علاقائی نقطہ نظر نے زیادہ مطابقت اور اہمیت اختیار کرلی ہے، علاقائی سطح پر اس حوالے سے اقدامات سے تخفیف اسلحہ اور اسلحہ پر کنٹرول کی کوششوں اور ان پر عملدرآمد کو تقویت ملے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو