لندن میں سکھوں کا احتجاج، بھارتی ہائی کمیشن کا کنٹرول اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سنبھال لیا

لندن میں سکھوں کے احتجاج کے باعث بھارتی ہائی کمیشن کا کنٹرول اسکاٹ لینڈ یارڈ نے سنبھال لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج کے باعث مظاہرین کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت پر دھاوے کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی میں اضافہ کیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اطراف رکاوٹیں کھڑی کر کے اسکاٹ لینڈ یارڈ کے 100 سے زائد پولیس اہل کار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کسان مخالف زرعی پالیسیوں کے خلاف چند روز قبل لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں سکھ برادری نے احتجاج کیا تھا اور ہائی کمیشن کا گھیراؤ بھی کر لیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو