سہیلی سے بدزبانی کرنے والی خاتون پر ایک لاکھ درہم جرمانہ

ابوظہبی کی ایک عدالت نے ایک خاتون کو اپنی سہیلی سے بدزبانی کرنے اور دفتر میں سب کے سامنے توہین کرنے پر ایک لاکھ درھم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق فیصلہ حتمی ہوگا اس پر کسی قسم کی اپیل دائر نہیں کی جاسکے گی۔

متحدہ عرب امارات کے میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی فوجداری عدالت میں ایک خاتون نے اپنی رفیقہ کار کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ بلا کسی وجہ اور سبب کے دفتر کی ساتھی خاتون نے سب کے سامنے اس کی توہین کی اور اسے سخت و نازیبا الفاظ کہے۔

جس پر عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے دوران تمام شواہد اور گواہیاں بھی سنیں۔ جس پر عدالت نے مذکورہ بالا فیصلہ سنایا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو