6 ممالک سے دبئی آنے والے مسافر کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ قرار

برطانیہ سمیت 6 ممالک سے دبئی آنے والے مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دبئی میں 6 ممالک سے آنے والے مسافروں کے لئے کورونا ٹیسٹ کی پابندی ختم کردی گئی ہے، ان ممالک میں برطانیہ، جرمنی، سعودی عرب، کویت، بحرین اور عمان شامل ہے۔

امارات ایئرلائن کے مطابق ان 6 ممالک سے آنے والے مسافروں کو اپنے ملک میں پی سی آر کرانے کی ضرورت نہیں، اور ان ممالک سے آنے والے مسافروں کا دبئی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ پر ہی اکتفا کیا جائے گا، تاہم ان ممالک کے علاوہ تمام ممالک سے آنے والے مسافروں کو سفر سے 96 گھنٹے پہلے پی سی آر کرانے کی شرط بدستور عائد رہے گی، جب کہ ان کا دبئی پہنچنے پر بھی کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو