صارفین کی پرائیویسی کی خلاف ورزی کرنے پر ڈیٹا پرائیویسی ریگولیٹر نے گوگل پر 100 ملین یورو اور ایمازون پر 35 ملین یورو کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
فرانس کی جانب سے گوگل کے دو مخلتف یونٹس کو 100 ملین یورو جبکہ ایمازون کی ایک کمپنی پر 35 ملین یورو کا جرمانہ عائد کربدیا ہے۔
پرائیویسی ریگولیٹرکے مطابق گوگل نے ستمبر کے ماہ سے لے کر اب تک متعدد تبدیلیاں کی ہیں۔ کمپنیوں نے صارفین کی اجازت کے بغیر ان کے براؤزرز میں اشتہارات کی کوکیز لگائیں۔
اس متعلق گوگل نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے پاس واضح معلومات مہیا کرنے سمیت واضح کنٹرول، مضبوط داخلی ڈیٹا گورننس، محفوظ انفراسٹرکچر اور سب سے بڑھ کر مددگار مصنوعات فراہم کرنے کا ریکارڈ قائم ہے، اس لیے فرانسیسی قوانین اور ریگولیٹری رہنمائی غیر یقینی ہے۔
ایمازون نے بھی اس متعلق کہا کہ ہم اپنے پرائیویسی طریقہ کار کو مستقل طور پر اپ ڈیٹ کرتے ہیں تاکہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ ہم کسٹمرز اور ریگولیٹرز کی ضروریات اور توقعات کو پورا کریں اور ساتھ ساتھ ہم جس بھی ملک میں کام کرتے ہیں اس میں تمام قابل اطلاق قوانین کی مکمل تعمیل کریں۔