خلائی سائنس میں کویت کی بڑی کامیابی

کویت نے ریاست کا پہلا سائنسی تجربہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجنے میں کامیابی حاصل کر لی۔

کویت فاؤنڈیشن فار ایڈوانسمنٹ آف سائنسز کے سائنٹفک سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل رانا النبری نے اعلان کیا کہ ریاست نے پہلا سائنسی تجربہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیج دیا، جو کویت کے لیے ایک تاریخی کامیابی ہے۔

انہوں نے سائنٹفک سینٹر کے 4 طلبہ کے ڈیزائن کردہ تجربے کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ طلبہ نے کورونا وبا کی وجہ سے بہت مشکل حالات میں یہ تجربہ ڈیزائن کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو