نیٹو کی افغانستان میں مستقل جنگ بندی کی اپیل

نیٹو نے افغانستان میں مستقل جنگ بندی کی اپیل کر دی۔

نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیٹو نے افغانستان کی خوشحالی اور امن کے حصول کے لئے فوری طور پر جاری تشدد کا خاتمہ کرکے افغانستان میں مستقل جنگ بندی کیلئے سیاسی لائحہ عمل اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

نیٹو نے کہا کہ حکومت افغانستان اور طالبان کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان قواعد پر ہونے والا معاہدہ اور اس کے بعد ہائی کونسل برائے قومی مفاہمت کی لیڈرشپ کی پہلی میٹنگ افغانستان میں جامع اور دیرپا امن کے حصول کی طرف اہم قدم ہے۔

نیٹو نے اس اعلامیے میں مزید یاد دلایا کہ چار عشروں کی طویل جنگ اور تکالیف کے بعد یہ سیاسی مفاہمتی مذاکرات امید کی آخری کرن ہیں۔

نیٹو نے افغان حکومت اور طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ امن عمل سے متعلق اپنے ان وعدوں کو پورا کریں جو امریکا اور افغان حکومت، طالبان اور امریکا کے درمیان طے پائے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو