ابوظہبی میں تمام معاشی، سیاحتی اور تفریحی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست ابوظبی نے آئندہ 2 ہفتے کے لیے معاشی، سیاحتی، ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں مکمل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق ابوظبی میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے اپیل کی گئی ہےکہ لوگ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ وہ اور ان کے گھر والے محفوظ رہ سکیں۔

خیال رہے کہ مارچ میں کورونا کیسز کے آغاز میں ہی ابوظہبی کی حکومت نے سخت لاک ڈاؤن نافذ کر دیا تھا اور ستمبر کے بعد سے مرحلہ وار محدود تعداد میں لیکن سخت نگرانی کے تحت سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی اور اب کیسز میں کمی پر 2 ہفتے کے لیے تمام سرگرمیاں مکمل بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو