کورونا وائرس کے علاج میں معاون دوا ’ریمیڈیزیور‘ کی قیمت میں کمی کردی گئی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا ’ریمیڈیزیور‘ کی قیمت میں کمی کردی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کے علاج میں معاون اینٹی وائرل دوا ریمیڈیز یور کی قیمت میں کمی کردی، ریمڈیزیور 100 mg پاوڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت میں 3564 روپے کی کمی کی گئی ہے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اینٹی وائرل دوا کی قیمت میں کمی کا باضابطہ ایس آر او جاری کردیا ہے جس کے مطابق ریمڈیزیور 100 mg پاوڈر پر مشتمل ایک باؤل کی قیمت 5680 روپے ہے جب کہ ریمڈیزیور 100 mg پر مشتمل فی محلول کی قیمت بھی 5680 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے27 نومبر کو مذکورہ دوا کی قیمت میں کمی کی منظوری دی تھی، اس سے قبل ریمڈیزیور 100 mg پاؤڈر و محلول پر مشتمل پیکٹ کی قیمت 9244 روپے مقرر کی تھی۔ ڈریپ نے 27 اکتوبر کو اس دواء کی قیمت فکس کرکے ایس آر او جاری کیا تھا جس کے مطابق ریمڈیزیور کی مقرر شدہ ایم آر پی کے حصول کیلئے امپوٹرز پر لازم ہوگا کہ وہ ڈریپ کی کاسٹنگ و پرائسنگ ڈویژن کو دواء کی ایم آر پی پیش کرے جب کہ ڈرگ لیبلنگ و پیکنگ رولز 1986ء کے تحت پیکٹ کے لیبل پر ایم آر پی کو بھی پرنٹ کرے گا۔

واضح رہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے رواں برس 11 جون کو “ریمڈیزیور” کی ایمرجنسی استعمال کی اجازت دیتے ہوئے باضابطہ ایڈوائزری جاری کی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو