فرانس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 ہلاک

فرانس میں ایک ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے پہاڑی سلسلے میں ایک ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے. تاہم پائلٹ نے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچالی۔

ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کے استعمال میں تھا تاہم ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہیلی کاپٹر کی منزل کیا تھی۔ پرواز کے بھرنے کے تھوڑی دیر بعد ہی پائلٹ نے الرٹ الارم بھیجا تھا۔

پائلٹ نے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا دی جس کے باعث انہیں شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک چوٹی سے مل گیا جس میں سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حادثہ کی وجہ موسم کی خرابی لگتا ہے تاہم ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو حادثے کی وجہ اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو