ورلڈ بینک نے پاکستان کیلیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض کی منظوری ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے بورڈ نے دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قرض دو مختلف منصوبوں کے لیے دیا گیا ہے، 20 کروڑ ڈالر سندھ ریزیلینس پراجیکٹ کے لیے دیے جائیں گے، منصوبے کی رقم سیلاب اور خشک سالی پر قابو پانے کے لیے فراہم کی جائے گی۔

ورلڈ بینک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منصوبے سے قدرتی آفات پر قابو پانے کے لیے شعبہ صحت کو بہتر کیا جائے گا، منصوبے سے کورونا پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی سالڈ ویسٹ ایمرجینسی پراجیکٹ کے لیے 10 کروڑ ڈالرز دئیے جائیں گے، جس سے کراچی میں ندی نالوں کی صفائی کی حالت زار کو بہتر کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو