دنیا میں کورونا وائرس کے 6 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 678 کیسز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں رہا، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 678 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 63 ہزار 132 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 95 لاکھ 42 ہزار 745 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 393 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 74 لاکھ 62 ہزار 801 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 398 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 55 لاکھ 91 ہزار 709 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 62 لاکھ 11 ہزار 242 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 860 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 90 لاکھ 87 ہزار 69 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 41 ہزار 398 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 97 لاکھ 35 ہزار 975 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 78 ہزار 184 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 66 لاکھ 75 ہزار 915 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 44 ہزار 159 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 25 لاکھ 15 ہزار 9 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 56 ہزار 352 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 29 لاکھ 9 ہزار 621 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 61 ہزار 240 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 17 لاکھ 57 ہزار 394 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات 62 ہزار 33 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 17 لاکھ 50 ہزار 241 ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 46 ہزار 646 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 17 لاکھ 15 ہزار 700 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 40 ہزار 9 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 69 ہزار 919 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 38 ہزار 158 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 13 لاکھ 84 ہزار 610 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 989 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 115 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 78 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 661 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 29 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 412 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 547 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 45 ہزار 324 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 498 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 72 ہزار 271 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو