قیام سے اب تک نیب بلوچستان کی کارکردگی

قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

اپنے قیام سے لے کر اب تک نیب بلوچستان نے 6 ارب 91 کروڑ سے زائد کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کی جبکہ بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب عدالتوں میں 337 ریفرنس دائر کیے گئے اور 493 افراد گرفتار ہو کر سلاخوں کے پیچھے پہنچائے گئے۔

ترجمان نیب کے مطابق قومی احتساب بیورو کو صوبے میں اپنے قیام سے لیکر اب تک 13575 شکایات موصول ہوئیں جن میں 1016 کی انکواریاں کی گئیں اور 436 کیسز کی تحقیقات ہوئیں۔

جاری کی گئی رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ نیب نے رواں سال موصول ہونے والی 445 شکایات میں سے 19 کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد 14 ریفرنس دائر کیے اور 13 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

کارکردگی رپورٹ کے مطابق نیب بلوچستان نے رواں سال بدعنوان عناصر سے 4 کروڑ 56 لاکھ 69 ہزار روپے وصول کیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو