سی پیک سے معاشی مواقع بڑھیں گے،عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں توسیع سے معاشی مواقع بڑھیں گے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ سے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے ملاقات کی جس میں سی پیک منصوبے کی پیشرفت اور متعلقہ امور کاجائزہ لیا گیا۔ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ جے سی سی کا دسواں اجلاس جلد ہوگا، اجلاس سے سی پیک منصوبوں میں توسیع اور معاشی مواقع بڑھیں گے۔ پاکستان صنعتوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک چین مشترکہ کوششوں سے سی پیک علاقائی تجارت کا مرکز بنے گا۔ سی پیک سے دونوں ممالک کی عوام میں تعلق گہرا اور رابطوں کو فروغ ملے گا۔

سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری تبدیلی کا منصوبہ ہے، سی پیک منصوبے پر مکمل قومی اتفاق رائے بھی موجود ہے۔ پاکستان اور چین تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہیں، سی پیک کے توانائی اور انفراسٹرکچر منصوبوں سے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ ان منصوبوں سے صنعت و پیداوار کے شعبوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ خصوصی اقتصادی زونز میں غیرملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو