31 دسمبر تک ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت

اپوزیشن اتحاد، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام جماعتوں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو استعفے پارٹی قیادت کو جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اس کے علاوہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل کے سربراہ نواب اخترمینگل، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز سمیت دیگر قائدین شریک تھے۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک پر غور کیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہی جلسہ ہوگا اور اگر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ملتان سے زیادہ برا حشر ہوگا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو