فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نئے سیکیورٹی قانون کے خلاف پرتشدد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے۔
مظاہرین نے پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی اور دکانوں کے شیشے توڑ دئیے۔
مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔
واضح رہے کہ فرانسیسی شہری گذشتہ ہفتے سے اس متنازع قانون کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مجوزہ قانون کے تحت پولیس افسران کی تصاویر منظرعام پر لانا جرم تصور ہو گا۔