احسان مانی پر کرکٹ بورڈ کے 3 ماہ میں 31 لاکھ روپے خرچ

چئیرمین پی سی بی احسان مانی کے 3 ماہ میں اخراجات 31 لاکھ سے زائد رہے، سب سے زیادہ رقم 11لاکھ 85 ہزار 6 سو 21 روپے ڈیلی الاؤنس، بیرون ملک سفر اور رہائش پر خرچ ہوئی، لاہور میں رہائشی انتظامات پر 10 لاکھ 70 ہزار روپے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اس سے قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے جولائی 2019ء سے جون 2020ء کے سالانہ اخراجات ایک کروڑ، 46 لاکھ، 92 ہزار 2 سو 87 روپے، ویب سائٹ پر شائع کیے تھے. اب 3 ماہ کی غیر آڈٹ شدہ تفصیل جاری کردی گئی ہے.

ان تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک ڈیلی الاؤنس، بیرون ملک سفر اور رہائش پر 11 لاکھ 85 ہزار 6 سو 21 روپے خرچ ہوئے، کورونا کی وجہ سے سرگرمیاں محدود رہنے کے باوجود سب سے زیادہ رقم اسی مد میں خرچ ہوئی۔

اندرون ملک سفر پر انھوں نے 2 لاکھ 81 ہزار، 8 سو 58 روپے صرف کیے، بورڈ آف گورنرز کی میٹنگز میں شرکت پر ملنے والی رقم چیئرمین نے وصول نہیں کی، لاہور میں گھر کے کرائے پر 10 لاکھ 70 ہزار، 9 سو 71 روپے خرچ ہوئے، ذاتی استعمال اور سیکیورٹی کی گاڑی کا خرچ 2 لاکھ، 64 ہزار 8 سو 29 رہا، موبائل بلز کی مد میں پی سی بی کو 39 ہزار 8 سو 30 روپے ادا کرنا پڑے، سیکیورٹی گارڈ اور ملازمین کو ایک لاکھ 85 ہزار 6 سو 21 روپے ادا کیے گئے، میڈیکل کے اخراجات 66 ہزار 8 سو 8 روپے رہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو