تھرپارکر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے قائم ہنر مند کالونی زبوں حالی کا شکار

تھرپارکر کی گھریلو صنعت کو فروغ دینے کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہنر مند کالونی عدم توجہی کے سبب زبوں حالی کا شکار ہے۔

انتظامیہ کی غفلت کے باعث تھر پارکر میں ہنر مندوں کی قائم ہونے والی کالونی کا سامان اب آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

دوسری جانب مناسب سیکیورٹی نہ ہونے کے سبب ہنر مند کالونی کا سامان بھی چوری ہونے لگا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے دور میں اسپیشل پیکج کے تحت 13 کروڑ روپے کی لاگت سے ہنرمند کالونی قائم کی گئی تھی، ہنر مند کالونی 30 ایکٹر اراضی پر مشتمل ہے جس میں 100 ورکشاپس، 35 مارکٹیں، اسکول، ڈسپینسری اور رہائشی مکانات بھی شامل ہیں۔ لیکن انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہنر مندوں کی کالونی کا سامان اب آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو