بھارت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت پاکستانی روپوں میں کتنی ہے؟

بھارت میں سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں آج مسلسل چوتھے روز پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

خیال رہے کہ بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو تعین روزانہ کی بنیادوں پر ہوتا ہے ۔ بھارت میں روزانہ صبح 6 بجے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا اعلان کیاجاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارلحکومت نئی دہلی میں آج ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ڈیزل کی قیمت 73 روپے فی لیٹر سے اوپر چلی گئی۔ نئی دہلی میں پیٹرول کی قیمت میں بھی 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے اور فی لیٹر قیمت 83.13 روپے ( 180.29پاکستانی روپے) ہوگئی جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 73.32 روپے (159.01 پاکستانی روپے ) پر پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پچھلے 15 روز کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 13 مرتبہ 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ ڈیزل بھی تقریباً 3 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ تجارتی ریاست ممبئی میں پیٹرول 26 پیسے اضافے سے 89.78 روپے فی لیٹر(194.71پاکستانی روپے) اور ڈیزل 27 پیسے اضافے کے ساتھ 79.93 روپے فی لیٹر (173.35 پاکستانی روپے) ہوگیا۔

بھارت کے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:

ملک کے چار بڑے میٹرو میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی اسی طرح برقرار ہیں۔

دہلی

پیٹرول: 83.13 روپے فی لیٹر ( 180.29پاکستانی روپے) اور ڈیزل 73.32 روپے فی لیٹر (159.01 پاکستانی روپے)

ممبئی

پیٹرول : 89.78 روپے فی لیٹر (194.71پاکستانی روپے) اور ڈیزل 79.93روپے فی لیٹر(173.35 پاکستانی روپے)

چنئی

پیٹرول 86.00روپے فی لیٹر(186.51پاکستانی روپے) اور ڈیزل 78.69 روپے فی لیٹر (170.66پاکستانی روپے)

کلکتہ

پیٹرول84.63 روپے فی لیٹر (183.54پاکستانی روپے) اور ڈیزل76.89 فی لیٹر(166.75 پاکستانی روپے)

قیمتوں میں اضافے کی وجہ:

عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ دیکھی گئی مگر بھارت نے اس وقت حکومت نے پیٹرول پر 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا دی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو