چین چاند پر جھنڈا گاڑنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا

چین چاند پر جھنڈا لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا جب کہ اس سے قبل امریکا نے تقریباً 50 سے زائد برس قبل چاند پر پرچم لگایا تھا اور وہ ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔

چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری تصاویر میں چینی پرچم کو چاند کی سطح پر ساکن کھڑا دیکھا جاسکتا ہے کیوں کہ وہاں ہوا موجود نہیں اس لیے پرچم لہرا نہیں سکتا۔ یہ تصویر چین کے غیر انسانی چاند مشن چینج 5 خلائی جہاز سے لی گئی ہے جسے چاند کی سطح سے چٹانوں کے نمونے لانے کیلیے بھیجا گیا تھا۔

جمعرات کے روز خلائی جہاز نے زمین پر واپسی سے قبل یہ تصویر لی۔ اس سے قبل بھی دو بار چاند پر جانے والے چینی مشنز میں چینی جھنڈا موجود تھا تاہم وہ چاند کی سطح پر نصب نہیں کیا جاسکا تھا۔ تاہم اب چین نے کامیابی کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ چاند پر پرچم لگانے والا امریکہ دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے 1969ء میں اپولو 11 انسانی چاند مشن کے دوران وہاں جھنڈا لگایا تھا۔ 1972ء تک متعدد امریکی مشنز نے چاند کی سطح پر مزید 5 جھنڈے لگائے۔

2012ء میں امریکی خلائی اداے ناسا کی جانب سے جاری سیٹلائٹ تصویر میں دکھایا گیا تھا کہ پانچ جھنڈے اب بھی لگے ہوئے ہیں تاہم ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈے سورج کی تیز روشنی کی وجہ سے سفید ہوگئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو