ٹرمپ سے مارشل لاء لگانے اور فوج کی نگرانی میں پھر انتخابات کروانے کا مطالبہ

امریکا کے سابق قومی سلامتی مشیر مائیکل فلن نے صدر ٹرمپ سے آئین معطل کر کے مارشل لاء لگانے اور فوج سے دوبارہ انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

مائیکل فلن نے دائیں بازو کے گروپ کی پریس ریلیز کو ری ٹوئٹ کیا ہے جس میں گروپ نے امریکی صدر سے ملک کا آئین عارضی طور پر معطل کرکے فوج بلانے اور فوج کی نگرانی میں صدارتی انتخاب کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ اور بصورت دیگر ملک میں خانہ جنگی ہونے کا خطرہ بیان کیا ہے۔

مائیکل فلن نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی خدا کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتی۔

خیال رہے کہ امریکا کے 2016ء کے صدارتی انتخاب میں روس سے رابطوں میں ملوث سابق قومی سلامتی مشیر مائیکل فلن نے گذشتہ ہفتے امریکی صدر سے خصوصی معافی حاصل کی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو