پاکستانی سائیکلسٹ کا بغیر ہینڈل اور بریک کے 3.5 ہزار کلومیٹر کا سفر

پاکستانی سائیکلسٹ کا بغیر ہینڈل اور بریک کے 3.5 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرکے سب کو حیران کردیا۔

بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھنے والے عطاء اللہ بلوچ نے صبر اور عزم کے ساتھ بغیر ہینڈل اور بریک کے سائیکل پر 34 روز کا سفر (3467 کلو میٹر) مکمل کرکے سب کو حیران کردیا۔ عطاء اللہ بلوچ نے اس سفر کے لیے متعدد شہروں اوردیہات کا رخ کیا تاہم اب وہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور اب وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے لیے پر امید ہیں۔

اس متعلق عطاء اللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو اس کا عادی بنا لیا، اس سفر کے دوران میں نے روزانہ تقریبا 80 کلومیٹر اور بعض مرتبہ 120 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس سفر کا مقصد امن اور محبت کو پھیلانا ہے۔ میں دنیا بھر میں گھوم کر پاکستان کا ایک مسلم اور پرامن ملک کے طور پر تعارف پیش کرنا چاہتا ہوں۔

عطاء اللہ کے مطابق ہینڈل اور بریک کے بغیر سائیکل چلانا ایک مشکل اور خطرناک عمل ہے، بالخصوص پہاڑی علاقوں میں لیکن ناممکن نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو