اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای منتقل ہوسکتا ہے، وسیم خان

چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان کا کہنا ہےکہ اگلے سال ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) منتقل ہوسکتا ہے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال کا کچھ عنصر ابھی باقی ہے، واضح تصویر اپریل تک آئے گی۔

انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا کوورنا کی وجہ سے بھارت اس ایونٹ کی میزبانی کرنےکی پوزیشن میں ہوگا؟

وسیم خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو ویزوں کے اجراء کے لیے تحریری یقین دہانی کا لکھا ہے، پی سی بی جنوری تک آئی سی سی اور بی سی سی آئی کی تحریری تصدیق کا انتظار کررہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ اگلا ایشیا کپ جون میں سری لنکا میں ہوگا، جب کہ 2022ء کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان میزبان ہوگا۔

پاک بھارت سیریز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سرحدی تناؤ کی وجہ سے بھارت سے سیریز اب بھی ایک دور کی حقیقت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو