کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈ کی جانب سے بھارتی کسانوں کی حمایت سے متعلق بیان پر مودی حکومت سیخ پا ہوگئی۔
انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ کینیڈا کسانوں کے معاملے پر بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے۔
کسانوں کی حمایت پر کینڈین وزیراعظم کا یہ بیان بھارتی حکومت کو پسند نہ آیا اور فوری طور پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کم علمی اور غیر ضروری قرار دے دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ سفارتی بات چیت کو سیاسی ضرورت کے لیے توڑ مروڑ کر نہ پیش کیا جائے۔
بھارت میں نئے زرعی قوانین کیخلاف گذشتہ کئی روز سے ریاست پنجاب، ہریانہ، دلی، راجستھان اور اترپردیش کے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔
مطالبات نہ ماننے پر کسان لیڈروں نے دارالحکومت دلی کے اہم ہائی ویز جام کرکے آمد و رفت پوری طرح سے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔
کسان لیڈروں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو وہ دہلی کے اہم ہائی ویز جام کرکے آمدورفت پوری طرح سے بند کردیں گے۔