فیس بک اپنی ڈیجیٹل کرنسی ’لبرا‘ متعارف کرانے کو تیار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے جنوری 2021ء میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی ’لبرا‘ صارفین کو پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فیس بک نے بالآخر اپنی ڈیجیٹل کرنسی کو ایک ماہ بعد یعنی جنوری 2021ء کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ گزشتہ برس سے اپنی ڈیجیٹل کرنسی ’لبرا‘ کو متعارف کرانے کے لیے سر توڑ کوشش کر رہے تھے۔

لبرا کی لانچنگ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرلیا گیا ہے لیکن جنوری 2012ء میں بھی فیس بک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی لبرا کا محدود ورژن ہی متعارف کرایا جا سکے گا.

فی الحال فیس بک امریکی ڈالرز والی ڈیجیٹل کرنسی پیش کر رہا ہے تاہم بعد میں کسی وقت اس پروجیکٹ میں مزید کرنسیوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو