حکومت کا چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کیلئے قواعد میں تبدیلی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے لیے قواعد میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین اوگراکے لیے عمر کی کم سےکم 57 سال کی حد ختم کرکے 61 سال کردی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ نئے چیئرمین اوگرا کی تنخواہ 15 لاکھ روپے ہوگی اور چیئرمین اوگرا کی تعیناتی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل پر کی جائے گی۔

چیئرمین اوگراکے لیے تعلیمی قابلیت کم سےکم ماسٹر ڈگری اور تجربہ 20 سال رکھا گیا ہے، چیئرمین اوگرا کی تعیناتی 4 سال کے لیے کی جائے گی اور صرف پاکستانی شہری ہی اس عہدے کے اہل ہوں گے۔

خیال رہےکہ چیئرمین اوگرا کا عہدہ 17 جولائی 2020ء سے خالی ہے، وفاقی حکومت نے پہلے چیئرمین اوگرا کی تعیناتی منسوخ کی تھی اور اب دوبارہ چیئرمین اوگرا کی تعیناتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو