ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی نے لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، سید رضا گیلانی کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی ہے۔

سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی کی وزیراعظم سے ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

سید رضا گیلانی نے بتایا ہے کہ ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی ہے، تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا، وزیر اعظم میرے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا 19 نومبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی طلبی کے بعد یہ ملاقات ہوئی ہے؟ سید رضا علی گیلانی نے جواب دیا کہ دربار حجرہ شاہ مقیم کی اراضی کے معاملے پر کسی نے درخواست دی تھی لیکن اس ملاقات کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے لیے اپنے بزرگوں سے مشورہ کیے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو