61 طبی اشیا اور آلات کی درآمد پر کسٹم ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

ایف بی آر نے 61 اشیا و آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایف بی آر نے اسپتالوں، طبی عملہ اور وبائی امراض سے تحفظ کیلیے استعمال ہونے والی61 اشیا و آلات کی درآمد پرکسٹم ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنیکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جن اشیا پر ڈیوٹی ختم کی گئی ہے ان میں ڈسپوز ایبل شوز کور، وینٹی لیٹر سرکٹس، وینٹری ماسک، سکشن ٹیوب کنٹرول وال، آکسیجن ریکوری کٹ، ڈسپوز ایبل نیبولائزر ماسک کٹ، ای سی جی الیکٹروڈز، ایئرویز، ای ٹی ٹی ٹیوبز، سرجیکل ماسک، میکنٹاش بیڈشیٹس، لیٹکس گلوز، نائٹریال گلوز، امبوبیگز،ای سی جی مشین، الٹرا ساونڈ مشین، انفیوژن پمپ، ایکسرے موبائل مشین، سرنج انفیوشن پمپ، پلس اگزی میٹر، ملٹی موڈوینٹی لیٹرز، ورٹیکس مشین، این 95 ماسک، مائیکرو سینٹری فیوج، رئیل ٹائم پی سی آرٹیسٹ، ریفریجٹرز فریزر، بائیو ہیزرڈبیگز، یوپی ایس،اور ڈاکٹر اولیگو سینیٹائزرز سمیت 61 اشیا شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو