بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی

شریف برادران کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ جمعہ کو ریجنٹ پارک مسجد لندن میں ادا کی جائے گی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نمازجنارہ کے بعد بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان روانہ کی جائے گی جب کہ ان کی تدفین جاتی امراء میں ہوگی۔

ترجمان ریجنٹ پارک مسجد کے مطابق شریف خاندان نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے 30 افراد کی فہرست فراہم کرے گا۔

جمعرات کو لندن سے روانگی کے انتظامات مکمل ہوجائیں گے اور میت جمعے کو لندن سے پاکستان بھجوائی جائے گی۔ بیگم شمیم اختر کی میت ہفتے کی صبح لاہور پہنچائی جائے گی۔ نماز جنازہ کے وقت اور مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

جیل میں قید شباز شریف اور حمزہ شریف کو 5 روز کیلئے پیرول پر رہا کیا جائے گا جبکہ ان کی رہائی بیگم شمیم اختر کی میت پہنچنے سے ایک دن پہلے ہوگی.

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر گزشتہ ہفتے لندن میں انتقال کرگئیں۔

بیگم شمیم اختر کے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا اور انہیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو