نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب

آئی سی سی میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے نمائندے گریگ بارکلے کوا نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

گریگ بارکلے اس سال عہدہ چھوڑنے والے ششانک منوہر کی جگہ آئی سی سی چیئرمین بنے ہیں۔

آئی سی سی کی چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھالے سے قبل بارکلےنیوزی لینڈ کرکٹ کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر رواں برس جولائی میں اپنے عہدے سے الگ ہو گئے تھے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر ششانک منوہر کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کے دو مرتبہ دو برس کی مدت کے لیے چیئرمین رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو