یوٹیلٹی اسٹورز پر 2 کلو سے زائد گھی نہیں ملے گا، چکن سستا ہو گیا

شہریوں کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 کلو سے زائد گھی نہیں ملے گا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے شہریوں کو 2 کلو سے زائد گھی خریدنے سے منع کر دیا، فارمی انڈے 1 روپیہ اضافے کے بعد 173 روپے فی درجن ہو گئے۔

شہر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی بحران کم ہوگیا لیکن کسی بھی شہری کو دو پیکٹ سے زیادہ گھی فروخت نہیں کیا جا رہا، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کے اسٹاک بہتر ہوئے تو چینی کے خریدار کم ہو گئے البتہ گھی کی کمی کے باعث گھی کے خریدار زیادہ ہو گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے گھی کا اسٹاک محدود ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، انھوں نے کہا ہے کہ حکومت سستے گھی کی فراہمی یقینی بنائے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو