دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو ممکنہ طور پر تسلیم کرنے کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو قطعی طور پرمسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں، وزیراعظم واضح کرچکے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان قطعی طور پر فلسطینی عوام کے جائز حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے، فلسطین میں دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان1967ء کی سرحدات اور دارالخلافہ القدس الشریف پر مشتمل آزاد ریاست فلسطین کا حامی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو