امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے بڑا اعلان

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ویزا قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 31 دسمبر تک مؤخر کر دیے گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق امارات میں غیرقانونی طور پر مقیم وہ غیر ملکی جن کے ویزا کی معیاد یکم مارچ 2020ء سے پہلے ختم ہوچکی ہے، وہ 31 دسمبر تک بغیر جرمانہ ادا کیے اپنے ملک جاسکتے ہیں۔

اماراتی حکام کی جانب سے اس پیشکش کا اعلان 14 مئی کو کیا گیا تھا اور آج 17نومبر کو اس مہلت کا آخری دن تھا جسے اب 31 دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس پیشکش سے ہر قسم کے ویزے پر یو اے ای آنے والے افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاہم انہیں اپنے وطن واپس جانا ہوگا۔

وزارت شہریت اور غیرملکی افراد کا کہنا ہےکہ یہ فیصلہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، انٹری ویزا اور اقاموں کے قوانین کی پابندی ریاست میں امن کے لیے ضروری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو