نیب کی جانب سے مریم نواز کے کمرے میں کیمرے لگانے کے ثبوت موجود ہیں، رانا ثناء

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے مریم نواز کے کمرے میں کیمرے لگانے کے ثبوت موجود ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہےکہ ان کے پاس نیب افسران کی وہ ٹیلی فونک گفتگو موجود ہے جس میں وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے کمرے میں لگے کیمروں کی بات کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر مریم نواز کے کمرے میں کیمرے لگائے جانے کے ثبوت سب کے سامنے پیش کردیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ایک انٹرویو میں مریم نواز نے الزام عائد کیا تھا کہ ’میں دو بار جیل جا چکی ہوں اور جیل میں اپنے ساتھ یعنی ایک خاتون کے ساتھ ہونے والا سلوک بتا دیا تو ان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی‘۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’اگر مریم نواز کا دورازہ توڑ کر کمرے میں گھس سکتے ہیں، اس کے والد کے سامنے حق بات کرنے پر گرفتار کرسکتے ہیں، اگر اس کے کمرے اور باتھ روم میں کیمرے لگا سکتے ہیں اور ذاتی حملے کرا سکتے ہیں تو پاکستان کی کوئی عورت بھی محفوظ نہیں ہے‘۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو