افغانستان، عراق سے امریکی فوجیوں کی واپسی

امریکا کے نئے قائم مقام وزیر دفاع نے افغانستان اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اشارہ دے دیا، انہوں نے امریکیوں کو پیغام دیا کہ اب گھر واپسی کا وقت ہے۔

وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کرسٹوفر ملر کا کہنا تھا کہ تمام جنگیں ختم ہوں گی۔

امریکی وزارت دفاع نے کہا کہ امریکا القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پُرعزم رہا ہے اور القاعدہ کو شکست دینے کے قریب ہے لیکن اب ایک گھمبیر صورتحال ہے جہاں ہم قیادت سے معاون کے کردار میں آ رہے ہیں۔

وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا کہ جنگوں کا خاتمہ سمجھوتا اور ساتھ مانگتا ہے، ہم نے چیلنجز کا مقابلہ کیا، اپنا سب کچھ دیا، اب گھر واپسی کا وقت ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو